Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
TikTok-AFP

فوٹو: اے ایف پی

سوات کی تحصيل کبل ميں ميں ٹک ٹاک وڈيو کا جنون نوجوان کی جان لے گيا۔ نوجوان دوستوں کے ساتھ پستول لیکر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں دوستوں کے ہمراہ ٹاک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان نے سر پر پستول رکھی جو اچانک چل گئی اور نوجوان گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے مالک سمیت دیگر دوستوں سے تفتیش کی جائے گی۔

ٹک ٹاک بنانے کا یہ جنون اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں کی جان لے چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube