Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کروناوائرس سے متعلق ایس اوپیز میں نرمی کردی۔ ریسٹورانٹس اور ہوٹلز میں رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں، شادی کی 150 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی جبکہ 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان، ڈاکٹر فیصل سلطان، وفاقی محکموں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی نے 24 مئی 2021ء سے ریسٹورانٹس اور ہوٹلز میں رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت دیدی جبکہ ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سیاحتی مقامات بھی سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 5 فیصد سے کم مثبت کیسز والے علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی 24 مئی سے کھول دیئے جائیں گے۔

مزید جانیے: کروناویکسینیشن کاکوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا، اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں صورتحال پر نظرثانی کے بعد یکم جون سے شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات کی بھی اجازت دیدی جائے گی، تاہم اس میں صرف 150 مہمان شرکت کرسکیں گے جبکہ دیگر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

این سی او سی اجلاس کے مطابق پارک، انڈور جم، مزارات، سنیما، انڈور ڈائننگ بدستور بند رہیں گے، تاہم پارکوں میں صرف واکنگ اور جاگنگ کی اجازت ہوگی، کھیلوں کی تقاریب، ثقافتی فیسٹیولز، دیگر انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی جانیے: کرونا وائرس، پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے

اجلاس کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی، جس کا اطلاق 22 مئی سے ہوگا، مارکیٹوں، شاپنگ مالز میں تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ دفاتر سے متعلق پرانی ہدایات پر عمل کیا جائے گا، 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا جبکہ 50 فیصد اسٹاف کو آفس آنے بلانے کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube