Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وزیراعظم ڈیم کے دورے کیلئے ضلع مہمند پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم کے دورے کے لیے ضلع مہمند پہنچ گئے جہاں جاری کام کا جائزہ لیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2مئی 2019 کو رکھا تھا۔

مہمند ڈیم دریا سوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ کثیر المقاصد منصوبہ سیلابی صورتحال کو کنٹرول کرنے، زراعت اور شہری ضروریات کے لیے پانی ذخیرہ کرنے، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

تقریباً 309 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی جس میں 1.293 میلن ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

بجلی، آبپاشی اور سیلاب سے بچاو کے ضمن میں پاکستان کو مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد سالانہ 51 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو کرونا وباء کے باوجود بھی تعطل کا شکار نہیں ہوا۔ واپڈا اس منصوبے کو اپنی مقررہ مدت سال 2025 تک پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پشاور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت شاہی بالا، ریگی للمہ پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس کی مزدوروں میں تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر انتظام ہے جس میں 2056 فیملی فلیٹس مالکانہ حقوق کی بنیاد پر صوبے کے رجسٹرڈ ورکرز میں تقسیم کئے جائیں گے۔ تقسیم کا طریقہ کار قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا جس میں 3 فیصد بیواؤں اور 2 فیصد معذور افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں 30 کلاس رومز پر مشتمل اسکول بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube