Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کے ٹوبیس کیمپ پرنصب فورجی ٹاور علی سدپارہ سے منسوب

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ کرنیوالے افراد کو رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کے ٹو بیس کیمپ ایریا کنکورڈیا میں فور جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) نصب کردیا گیا، یہ سائٹ کوہ پیما علی سدپارہ سے منسوب کردی گئی۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بیس کیمپ پر رابطے کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ٹاور نصب کیا ہے۔ اس سائٹ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران کیا تھا۔

موبائل کوریج اور انٹرنیٹ تک رسائی کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ گروپوں کو اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

مزید جانیے: کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فورجی ٹاور کی سائٹ کا نام علی سد پارہ سے منسوب کردیا۔ پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران 5 فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے، 18 فروری کو خاندان نے انہیں مردہ تسلیم کرلیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق اس سہولت سے نا صرف ایڈونچر سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ موسم کی صورتحال سے آگاہی میں بھی مدد ملے گی۔ ملک کے کونے کونے میں رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یہ سائٹ حکومت، آپریٹر او ریگولیٹر کی کاوشوں کا ایک ثبوت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube