Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

آئندہ جمعہ یوم القدس کے طورپر منایاجائے، اپوزیشن لیڈرکی تجویز

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اگرکمزوری دکھائی گئی توتاریخ معاف نہیں کریگی

مسلم لیگ نون کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آگے بڑھ کر کشمیراور فلسطین کا مقدمہ آگے بڑھ کر لڑنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تجویز دی کہ آئندہ جمعہ يوم القدس کے طور پر منايا جائے، اگر فلسطین کے معاملے پرکمزوری دکھائی تو تاريخ معاف نہيں کرے گی۔

شہباز شریف نے فلسطين کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام آج تک نہیں ہوسکا، اسرائیل، بھارت کے ظلم اور بربریت میں بہت مماثلت ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پرحملے کررہی ہے، فلسطینیوں پر جو ظلم ہورہا ہے کسی سے ڈھکاچھپا نہیں۔

اسرائیلی مظالم: وزیراعظم کی جمعہ کویوم احتجاج منانےکی ہدایت

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، مسجد اقصیٰ میں جو اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد109ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےخلاف جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کےلیے تیاری کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 180سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube