لاہور: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

لاہور میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ افراد ریسٹورنٹ میں موجود تھے، جب کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب ملتان میں ایس او پیز کی  خلاف ورزی پر7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ بسوں میں مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل کردی گئیں، جب کہ 24 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور میں ایک بار پھر کرونا مثبت کیسز کی شرح تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 1073مثبت آئے ہیں۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کرونا کے کیسز میں کمی ہونا چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، یہاں کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔ لاہور میں ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 22 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگوں کو پنجاب میں ویکسین لگا چکے ہیں۔ دو ویکسین لگنے سے نادرا ایک کارڈ جاری کر دیتا ہے۔ این سی او سی تمام معلومات نادرا سے شیئر کرتا ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube