Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

امریکا کیساتھ جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئےجامع شراکت داری چاہتےہیں،شاہ محمود

SAMAA | - Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago

وزیرارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اور جامع شراکت داری چاہتے ہیں۔

اتوار کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون،علاقائی روابط کا فروغ چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب کووزیر اعظم کے”نیا پاکستان وژن”کےخدوخال سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس وژن کا محور، قیام امن، ترقی میں شراکت داری اورعلاقائی روابط کا فروغ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مصالحانہ رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube