مارگلہ نیشنل پارک ميں جانے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی،قانون تیار

SAMAA | - Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

کچراپھیلانےپربھی جرمانہ ہوگا

اسلام آباد کےمارگلہ نیشنل پارک ميں جانے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ انتظامیہ نے کچرا پھینکے والوں کے لئے جرمانے کا بل بھی تیار کرلیا ہے۔

مارگلہ کےدامن ميں سياحوں کا مفت داخلہ بند کرديا گيا ہے۔جنگلی حيات کو قدرتی ماحول کی فراہمی يقينی بنانے کيلئے مارگلہ نیشنل پارک ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

انتظاميہ کا کہنا ہے کہ غیرذمہ دار افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منيجمنٹ بورڈ کی چئیرپرسن رعنا سعید نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ايڈمنسٹريشن کے ساتھ مل کریہ طے کیا گیا ہے کہ مارگلہ میں گارڈز اور پولیس بھی تعینات کی جائے گی جبکہ مجسٹریٹس بھی تعینات کرنے پر غور ہورہا ہے تاکہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری جرمانہ عائد کیا جاسکے۔

نيشنل پارک کی حدود ميں باربی کیو پارٹيز پر پہلے ہی پابندی لگائی جا چُکی ہے۔ قدرتی حُسن کو بچانے کے لئے انتظامیہ مارگلہ کے پہاڑوں میں تعمیراتی سرگرمياں بھی ختم کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی دارالحکومت کی پہاڑیوں کا نام مارگلہ کیوں پڑا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube