Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

طوفان سے کراچی میں بارشیں نہیں ہونگی،میٹ آفس

SAMAA | - Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2021 | Last Updated: 1 month ago

طوفان دور سے گزرے گا

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان سے کراچی میں بارشیں نہیں  ہونگی، تاہم اس دوران شہر کا درجہ حرارت 41- 42 تک جانے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی، شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube