سمندری طوفان کےپیش نظربلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ

SAMAA | - Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: فیس بک

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کراچی میں متوقع ہیٹ ویو اور سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، سٹی وارڈنز، محکمہ باغات، اور میونسپل سروس میں بھی 20 مئی تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی سےبل بورڈز فوری ہٹانےکا حکم دیدیا

لئیق احمد نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگلے تین دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، شہری ان دنوں میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

بحیرہ عرب میں بننےوالا سمندری طوفان شدت اختیار کرنے لگا

 ایڈمنسٹریٹر کامزید کہنا تھا کہ متوقع سمندری طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث چھتیں اڑنے، سائن بورڈ گرنے، کچی تعمیرات کے منہدم ہونے کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دنوں میں پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے، دھوپ سے بچا جائے اورمتاثر ہو نے کی صورت میں فوری اسپتال سے رجوع کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube