Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

جھنگ: 8سالہ بچی کےقتل کامقدمہ پڑوسی کیخلاف درج

SAMAA | - Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: May 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago

Sheikhupura firing

جھنگ میں جمعہ کی شام 8سالہ بچی کی مردہ حالت میں لاش ملی ہے۔

بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو عید کے پہلے روز بچی دوپہر میں اپنےدوستوں سے ملنے گئی تھی جس کے بعد سے لاپتہ تھی، والدین نے بتایا بچی کو ہر جگہ تلاش کیا اور لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی۔

عید کےدوسرے روز بچی کی لاش گھر کے باہر سے ملی، مقتول بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پڑوسی اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ مقدمہ میں بیٹی کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نےلاش پوسٹمارٹم کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ڈی پی او نے واقعہ پرفوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا یقین دلایا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube