وزیراعظم کی سیاست نوازشریف سےشہبازشریف پرختم ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

SAMAA | - Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔

لیگی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کا مذاق اڑایا، عمران خان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا پانچ دفاتر کھول کر سمری منظور کی گئی ہو، اگر سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف، ورزی کا نوٹس نہ لیا تو یہ بات عدالتی فیصلوں کے لیے خطرناک ہوگی۔ اب نوٹس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے لینا ہے۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ غیرقانونی سمری نہیں بلکہ عدالت سے بدلہ لیاگیا ہے۔ کورٹ کو ایف آئی اے،  شہزاد اکبر،  وزیر داخلہ اور عمران خان کو بلانا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہے، خوشی ہوتی اگر عید والے دن عمران خان استعفی دیتے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے درخواست وزارتِ داخلہ کو بھجوائی تھی جبکہ نیب کی درخواست پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube