محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا عندیہ دیدیا

SAMAA | - Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے کل سےکراچی میں سخت گرمی کی وارننگ دے دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی میں 15 مئی سے 17 مئی کے درمیان موسم گرم ترین رہنے کا امکان ہے جبکہ 16 اور 17 مئی کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

سندھ میں سمندری طوفان کا خدشے کے باعث صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ احتیاطی اقدامات کےلیے ڈپٹي کمشنرز کو خط لکھا جاچکاہے۔

مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔ ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق 14 مئی کی صبح جنوب اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔

سازگار ماحول ملنے کے باعث ہوا کا کم دباؤ 16 مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ البتہ سندھ کے ماہی گیروں کو احتیاط کرنے اور 14 مئی سے گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube