Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

عید پرذمہ داری کاثبوت دیں اورایس اوپیزپر عمل کریں،ڈاکٹریاسمین

SAMAA | - Posted: May 13, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کینسر کے باوجود لوگوں کی خدمت میں کمی نہیں چھوڑی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عید پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

سما کے پروگرام نیا دن میں رپورٹر دانیال عمر کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین نے اپنے بھی بچپن کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب والدہ زندہ تھیں تو ہمارے ہاں ایسے ہی کھانوں کا اہتمام ہوتا تھا۔ عید پر شیر قورمہ، بریانی دسترخوان کی جان ہوتے ہیں۔ عید کے موقع پر بہو بھی باورچی خانے میں سارا کام سنبھالتی ہے۔

اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ بچپن میں ہم عید منانے گاؤں جایا کرتے تھے۔ موجودہ صورت حال سے متعلق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے یہ بھی کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube