Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

شمالی وزیرستان:شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے پرمقدمہ درج

SAMAA | - Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago

شمالی وزیرستان میں شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے اور بدھ کو عیدالفطر کے اعلان پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

منگل کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مسجد سے بدھ کوعید الفطر کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حکم پر تھانہ میرعلی میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

میرعلی میں کچھ افراد نے چاند دیکھنے کی شہادت دی اور مقامی عالم نے ان کی شہادت پر شوال کے چاند دیکھنے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عید کا اعلان کردیا۔اے ایس آئی محمد نعیم کی مدعیت میں ان تمام افراد کے خلاف باجرم 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی پولیس نے عیدالفطر کے غلط اعلان  کرنے پر قاری محمد رومان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube