Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پشاور:صوبے کے کئی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2021 | Last Updated: 8 months ago

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ اگلے 4 سے 5 دن تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے چترال ، دیر ،سوات ،شانگلہ ،بونیر ، کوہستان ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور ، کوہاٹ ، بنوں ،پشاور ، مردان ،کرم اور وزیرستان میں اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

‎مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  1700پر دیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube