اسلام آباد: خاتون کا ریپ کرنیوالے باپ اور بیٹا گرفتار

SAMAA | - Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر خاتون کا ریپ کرنیوالے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ریکارڈ یافتہ ملزمان باپ اور بیٹے کو ایک کیس میں گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش گن پوائنٹ پر ایک خاتون کے زبردستی ریپ کا بھی اعتراف کرلیا، متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں، ملزمان نے 12 مارچ کو ٹیکسی میں ایک خاتون کا ریپ کیا تھا جبکہ جاتے ہوئے زیورات اور موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد پولیس نے ایک 25 سالہ سیریل ریپسٹ کو گرفتار کیا تھا، جس نے لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیت 20 خواتین کا ریپ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube