عمران یعقوب منہاس کراچی پولیس چیف مقرر

SAMAA | - Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سندھ حکومت نے غلام نبی میمن کو ہٹا کر عمران یعقوب منہاس کو نیا کراچی پولیس چیف تعینات کردیا۔

چیف سیکریٹری حکومت کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو ایڈیشنل آئی جی اسپیل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر پولیس چیف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران یعقوب منہاس آئی جی سندھ مشتاق مہر کو کیپٹن صفدر کے اکتوبر 2020ء میں کراچی کے دورے کے دوران بے عزتی کے معاملے پر احتجاجاً 60 روز کی چھٹی کی درخواست دینے والے پہلے پولیس افسر تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube