Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

یواےای: پاکستانی مسافروں پرعارضی پابندی عائد

SAMAA | - Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال کےمسافربھی یواے ای نہیں جاسکیں گے

متحدہ عرب امارات نے 12مئی سے پاکستان سمیت بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سےآنے والے مسافروں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے 12مئی سے پاکستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک میں متحدہ عرب امارات سے جانےوالی پروازوں پر نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت پر بھی سفری پابندی کا اعلان کیاتھا۔

پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی جس میں 48 گھنٹے قبل تسلیم شدہ لیبارٹریز سے کرایا گیا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا بھی شامل ہے۔

پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان سمیت متعلقہ ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube