Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

یوٹیلیٹی اسٹورکاگھی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنےوالا مینیجرساتھی سمیت گرفتار

SAMAA | - Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2021 | Last Updated: 6 months ago

 

ایبٹ آباد میں ایف آئی اے ہزارہ نے کارروائی کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹور کا گھی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والے مینیجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے ملازمین کے قبضہ سے 720 کلو گھی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

یوسف جمال پلازہ میں قائم یوٹیلیٹی اسٹور سے بڑی مقدار میں گھی کی عام مارکیٹ میں مہنگے داوں فروخت کی اطلاع پر ایف ای ٹیم نے چھاپہ مارا اور گاڑی میں 12 کلو والے 60 کاٹن گھی اسٹور سے لوڈ کیا گیا جس کو ایف آئی اے نے پکڑ لیا۔

ملزم گاڑی ڈرائیور محمد وسیم میر ولد عبدالحکیم اور اسٹور انچارج زاہد ولد محمد یونس کے خلاف ایف آئی اے تھانہ ایبٹ آباد میں پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube