سعودی عرب، یواےای مدد نہ کرتےتو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اب مشکل وقت سے نکل چکا ہے

PM Imran Khan 1

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈیڑھ سال سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ یہاں کے اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانہ درست خدمات فراہم نہیں کررہا۔

 جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہماری مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اب مشکل وقت سے نکل چکا ہے اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہاہے۔

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کو بہت عرصے سے جانتا ہوں،  ڈیڑھ سال سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ یہاں کے اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانہ درست خدمات فراہم نہیں کررہا تھا اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے نتائج ہماری سوچ سے بڑھ کر سامنے آئے، 90 لاکھ پاکستانیوں کو کسی بھی طرح ملک کا اثاثہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نےخاتون اول کےہمراہ عمرےکی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے، مشکل وقت میں سعودی بھائیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا، سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، مشکل وقت میں اگر دو ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube