ملک بھرمیں 27ویں شب عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہزار مہینوں سے بہتر رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش میں 27ویں شب کو ملک بھر میں گھروں اور مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک بھر کی مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کرونا ایس او پیش کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہریوں میں بھی  رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا، مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

اس رات کا اجر اور فضیلتیں تو کائنات کا رب ہی بہتر جانتا ہے مگرعلما کے مطابق نزولِ قرآن کا سلسلہ بھی اسی مبارک شب سے شروع ہوا جسے ایک ایسا ضابطہ حیات ہونے کا شرف حاصل ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

رمضان المبارک میں ربِ ذوالجلال نے بڑی حکمتیں رکھی ہیں جو رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے، ماہ مبارکہ کے آخری عشرے میں قرآن کریم، لوحِ محفوظ سے بیت المعمور پر اتارا گیا اور اسی عشرے میں ایک ایسی رات بھی ہے جو ہزار راتوں سے بہتر اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی رات کہلاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube