عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بیت المقدس میں جاری اسرائیلی مظالم پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے۔

پاکستان کا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی حملے پر شدید اظہار مذمت

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی اور دفتر خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے۔

جمعہ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جن میں 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Anonymous  May 9, 2021 7:34 pm/ Reply

    Kuch kar k dikhao to baat hai.. Baten to hamesha hi sabney ki hain jo k ap bhi kr rahy hain

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube