مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرینگے،سعودی وزیرخارجہ

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Saudi FM

فائل فوٹؤ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹریو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع میسر آرہے ہیں اور ان کا ملک پاکستان سے زیادہ باصلاحیت مزدوروں کا خیر مقدم کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو سعودی قوانین کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبيا کے خلاف او آئی سی کا پليٹ فارم استعمال ہونا چاہيے کیونکہ ايک خطرناک رجحان ہے۔ اسلامی ملکوں میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے اور دونوں ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔

شہزادہ فيصل بن فرحان نے کہا کہ ہميں فخر ہے کہ پاکستان توہين رسالت کے خلاف سرگرم ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن پاکستان اور خطے کے لیے بھی افغانستان میں امن اہم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube