Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

SAMAA | - Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: May 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مرحلہ مکمل ہوگيا۔ پيپلز پارٹی کے اميدوار قادر مندوخیل 15 ہزار 656 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

این اے 249 کراچی پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ہدایت الیکشن کمیشن پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آج مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل 15 ہزار 656 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کو 14ہزار 747 ووٹ ملے ہیں۔

مزید جانیے: این اے 249 میں ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے سیٹ جیت لی

ای سی پی کے مطابق دوباری گنتی میں بھی قادر مندوخیل کو مفتاح اسماعیل پر 909 ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

این اے 249 کراچی پر 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی تھی، جس میں ابتدائی طور پر بھی پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube