اہم خبر:وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،اہم ملاقاتیں ہونگی

SAMAA | - Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

آٹھ مئی کی اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ پر سعودی عرب میں موجود ہیں ۔ وزیراعظم کے ہمراہ خاتون اول، وزيرخارجہ، وزير داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور اہم شخصيات سے ملاقاتيں کريں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاکستان کے خطے ميں امن کے ليے کردار کو قابل ستائش قرار ديا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک روز میں مزید 120 افراد انتقال کرگئے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ايس او پيز کی خلاف ورزی پرحیدر آباد میں پنجاب سے آنے والی 20 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث ملائیشیا نے پاکستان سے مسافروں کے داخلے پرعارضی پابندی عائد کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اسٹيٹ بينک آف پاکستان کی نے آج بروز ہفتہ تمام بينکوں کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈيلنگ کی ہدايت کی ہے۔

بھارت ميں کرونا وائرس سے ایک روز میں 3920 اموات رکارڈ کی گئیں جبکہ 4لاکھ 14ہزارکيسز رپورٹ ہوئے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نےعالمی جریدے کوانٹرویو میں بتایا ہے کہ نئے بجٹ میں ترقی کے لیے  9 سو ارب رکھے جائیں گے اور اگلے سال 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ہے۔

ہرارے میں پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ کھیل کے پہلے روز اظہرعلی اورعابد علی نے سنچرياں اسکور کیں۔ پاکستان آج 4وکٹوں کےنقصان پر 268 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔عابد علی118رنز کےساتھ کریز پرموجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube