Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

کرونا:سندھ نےپابندیوں کا نیا حکمنامہ جاری کردیا

SAMAA | - Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

محکمہ داخلہ سندھ نےشہریوں کےلیے پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں جبکہ شہریوں کےلیے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ لازمی قرار رکھنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا 8تا 16مئی پابندیاں سخت کرنے کااعلان

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اندرون شہر، انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 19مئی تک بند رہے گی جبکہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات لے دوران بند رکھے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے اجلاس میں 8تا 16مئی پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیاحتی مقامات اور ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے۔

سندھ کے سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند

دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ میں8 تا16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان کیاتھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube