Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصدکمی کیخلاف درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago

Islamabad-High-Court

فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی کی وکیل شیریں عمران کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی، درخواست کےقابلِ سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ

فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے باعث اسکول بند ہیں، پیرا نے اپریل سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور پیرا نے نوٹی فکیشن میں اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں طلبہ کو رعایت دینے کا کہا۔

 مزیدپڑھیں:وزارت تعلیم کاپرائیویٹ اسکول فیس میں20فیصد کمی کااعلان

یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ رعایت دینے کا صرف ان سکولوں کو کہا گیا ہےجوماہانہ 8 ہزار روپے سے زائد فیس چارج کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube