Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

خوشاب ضمنی انتخاب:نون لیگ کی جیت پربلاول کی شہبازشریف کومبارکباد

SAMAA | - Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے خوشاب ضمنی الیکشن جیتنے پرپاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے۔پاکستان کی عوام پی ٹی آئی اور اس کی عوام دشمن  پالیسیوں سے خائف ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنا فیصلہ دے رہے ہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت عوام کی آواز سننے سے انکاری ہے۔

پی پی 84 خوشاب 3 کا نتیجہ،مسلم لیگ نون نےمیدان مارلیا

بدھ کو خوشاب کی نشست پی پی 84 کا ضمنی انتخاب ہوا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے ملک معظم 73081ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پاکستان تحریک انصاف  کے علی حسین 62903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 52.99 فیصد رہا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube