Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

نون لیگ کا گیلانی کے ووٹرحکومتی اراکین کوٹکٹ نہ دینےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان مسلم ليگ نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ سينيٹ انتخابات ميں يوسف رضا گيلانی کو ووٹ دينے والےحکومتی ارکان اسمبلی کو آئندہ اليکشن ميں ليگی ٹکٹ نہيں ملے گا۔

واضح رہے کہ سينيٹ اليکشن سےچند روز قبل يوسف رضا گيلانی نے ليگی رہنما ؤں سےملاقات ميں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 12 ايسے ارکان قومی اسمبلی ہيں جو آئندہ اليکشن ميں ليگی ٹکٹ کے بدلے ہماری حمايت کرسکتےہيں۔ ان 12 ميں سے 5 ارکان سے گيلانی کےذريعے رابطے کرکے ٹکٹ کی يقين دہانی کرائی گئی تھی۔

بعد ازاں اس بات کی تصدیق مریم نواز نے بھی کی تھی۔ انہوں نے اليکشن ميں جيت کے بعد اپنی تقریر ميں بھی کہا کہ اسلام آباد کی سيٹ پر پی ڈی ايم کی فتح ميں پیسہ نہیں بلکہ ليگی ٹکٹ چلا۔

مذکورہ يقين دہانيوں کی تصديق تو مريم نواز نے کر دی تھی ليکن پی ڈی ايم کی تقسيم کےساتھ ہی نون ليگ نے اس وعدے سے منہ پھيرتے ہوئے اب فيصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ انتخابات ميں پی ٹی آئی کےمنخرف ارکان کے بجائے پہلے سے موجود ليگی رہنماؤں کو ہی پارٹی ٹکٹ دياجائےگا۔

اس فیصلے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حکومت کو پی ڈی ایم کی تقسیم کا ایک اور فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube