Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

لاہور:قبضہ گروپ کا مبینہ سرغنہ گوگی بٹ گرفتار

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پانچ ساتھی بھی گرفتار،اسلحہ برآمد

لاہورمیں سی آئی اے پولیس نے اشتہاريوں کو پناہ دينے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق جرائم پيشہ افراد کي سرپرستی اور قبضہ گروپ کے مبینہ سرغنہ گوگی بٹ کو ہنجروال میں نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان ميں گوگی بٹ کا بیٹا اور تاجر رہنما شيخ اشفاق بھی شامل ہیں۔ پولیس نے چھاپے کے دوران سات رائفلز اور ایک پستول برآمد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر رہنما شیخ اشفاق سے اچھرہ میں قتل کی ایک واردات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube