Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد کے 16علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Faisalabad

فوٹو: آن لائن

فيصل آباد ميں کرونا کے بڑھتے ہوئے کيسز کی وجہ سے 16 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانيں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوں گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مسلم ٹاؤن نمبر ایک، دو اور تین، جناح کالونی، خیابان کالونی کنال روڈ نمبر ایک، دو اور تین، ایڈن ویلی، ایڈن گارڈن اینڈ ایگزیکٹو بلاک کنال روڈ، سعید کالونی کنال روڈ نمبر ایک اور دو، پیپلز کالونی کنال روڈ نمبر ایک اور دو، آفیسرز کالونی کنال روڈ نمبر ایک اور دو، عبداللہ گارڈن کنال روڈ، مدینہ ٹاؤن اور امین ٹاؤن کنال روڈ شامل ہیں۔

ان علاقوں میں فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جوکہ 17 مئی تک نافذ رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube