پی پی84 خوشاب3 میں ضمنی انتخاب آج ہورہاہے

SAMAA | - Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Ballot box

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی  پی84 خوشاب 3  میں  ضمنی انتخاب آج  ہورہا ہے۔

بدھ کو خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح8 سے شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

پی پی84 کے ضمنی الیکشن میں کل 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے معظم شیر کلو اور پی ٹی آئی کے سردار علی حسین بلوچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ نون کے وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 کے کل ووٹرز کی تعداد 292627 ہے۔ ان میں مرد ووٹرز 155104 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 137587 ہے۔ حلقے میں کلُ پولنگ اسٹیشن 229  ہیں۔کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد حلقے میں تعینات ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتخابی عمل کے دوران ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube