Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ملک میں ایس اوپیز پرعمل درآمد کی تفصیلات جاری

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: آن لائن

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کردیں۔ سب سے کم عمل درآمد صوبہ سندھ میں دیکھنے میں آیا۔

ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایس او پی پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر 3مئی تک عمل درآمد سب سے زیادہ 88فیصد وفاق میں ہوا، دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82فیصد پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایس او پیز پر 69، کے پی میں 66 ، گلگت بلتستان میں62، بلوچستان میں 63 فیصد عمل درآمد کیا گیا۔ سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر ایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے۔ قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی، 3مئی کو 68 فیصد ہوگئی۔ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube