کامونکی: عدالت کے باہرفائرنگ، 2افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 3 days ago

Police

پنجاب کی تحصیل کامونکی میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کامونکی میں عدالت کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے جسےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہےکہ مقتول 21سالہ اختر رحمان اور 25سالہ محمد ڈوگر اپنےچچا بشیر کے ہمراہ عدالت سے گھرواپس لوٹ رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار کچھ افراد نے انہیں روکا، جس کے بعد ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحمان اور ڈوگر کی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بشیر کی حالت تشویشناک ہے۔

تفتیشی افسر کےمطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ افسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دو فریقین کے مابین معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

دوسری جانب متاثرین کے اہلخانہ نےلاشوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کے مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube