Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

پاکستان سی پیک کےباعث خودمختار ہوکرآگے بڑھےگا، عاصم سلیم باجوہ

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کاتقریب سے خطاب

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سليم باجوہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سليم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پيک سے ملک ميں خوشحالی آئےگی ہم ويسٹ انڈسٹريلائزيشن کی طرف جارہےہيں، چینی آئی ٹی سيکٹر اور زراعت کے شعبے میں ہمارے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ملک میں سرمايہ کارآرہے ہيں، فيکٹريز لگنا شروع ہوگئی ہيں۔

گوادر ميں 6فيکٹريز بن چکی ہیں جبکہ کئی فيکٹریز ميں کام شروع ہوچکا، فيزٹو لانچ کرنے کيلئے تيار ہيں، ملک جلد ہی غيرملکی سرمايہ کاری بھی ہوگی۔

چین کے ساتھ ملکر ہم نےملتان سکھر موٹروے، ہزار موٹر وے سميت ديگر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے ايسے منصوبے رواں دواں ہيں۔ پشاور سے کراچی تک کا سفر مختصر اور آسان ہوجائےگا، اسلام آباد سے ڈی آئی خان، ڈی آئی خان سے ژوب سڑک بنارہےہيں۔ کوئٹہ سے خضدار، خضدار سے اين اے فائيو اور يہ سب گوادر سے منسلک ہونگے، سی پيک ہماراقومی منصوبہ ہے۔

پوری قوم اس کے ساتھ جڑی ہے،اس پر فخربھی کرتی ہے، سی پيک کودنيا کی کوئی طاقت نہيں روک سکتی۔ 40 سال پاکستان خطے کی جنگ کا شکار رہا اب اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کيلئے پرعزم ہيں، وزيراعظم اورحکومت کی سی پيک کو مکمل توجہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی چيمبرآف کامرس آکرخوشي ہورہی ہے، سيکھنے اور مشورے لينے آيا ہوں، چيئرمين سی پيک اتھارٹی محسوس کررہا ہوں مجھے کراچی چيمبر زيادہ سےزيادہ آناچاہيے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube