Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کابینہ اجلاس:قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری کی منظوری دی جائےگی

SAMAA | - Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Federal cabinet meeting 2021

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں  10نکات پر غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا پہلے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تاہم بعد میں ایجنڈے میں 2 نکات مزید شامل کئے گئے۔ ایجنڈے میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کرونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے8اپریل کےفیصلوں کی توثیق ایجنڈےمیں شامل ہے جبکہ ای سی سی کے28 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube