Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

وزارت تعلیم کاپرائیویٹ اسکول فیس میں20فیصد کمی کااعلان

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago

باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اداروں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

کرونا کی تیسری لہر اور عوام کی پریشانی کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کیمبرج سمیت تمام امتحانات 15جون تک منسوخ

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہوگا۔

سندھ کےتمام اسکولز،کالجزاورجامعات غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کےبعد ملک بھر میں تمام امتحانات 15جون تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے اسکولز کو 27اپریل سے عید تک بند رکھنے جبکہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے باعث تمام اسکولز، کالجز اور جامعات غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube