سندھ ہائیکورٹ:کروناکیسزمیں اضافہ پر روسٹرکومحدود کردیاگیا

SAMAA | - Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SHC

فوٹو: فیس بک

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ نے بھی سخت ایس او پیز کا اعلان، جب کہ روسٹر کو محدود کردیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ، اسپیشل کورٹس، ٹریبیونلز، سیشن اور ڈسٹرکٹ کورٹس پر ایس او پیز کا اطلاق ہوگا۔ ایس او پیز  فوری طور پر نافذ العمل ہونگے، جو 22 مئی تک نافذ العمل ہونگے۔ ضمانتوں سمیت حکم امتناع اور دیگرمعاملات زیرسماعت ہوں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق غیر متعلقہ افراد کا پیشی کے موقع پر داخلہ ممنوع ہوگا۔ کمرہ عدالت اور احاط میں صرف ضروری افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

قبل از ضمانت کی درخواست یا گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست، حبس بے جا، قبر کشائی یا حراست سے متعلق کیسز ہی عدالت کی جانب سے مقرر ہونے کے بعد سنے جا سکیں گے۔ ضروری اپیلیں، ملزمان کی سزاؤں سے متعلق درخواستیں یا ارجنٹ نوعیت کے کیسز بھی سماعت کیلئے سنے جا سکیں گے۔

جیلوں سے رہائی، مقدمات میں حتمی دلائل سمیت کریمنل مقدمات کی سماعتیں ہونگی، اسپیشل ٹربیونل میں بھی محدود اسٹاف ماسک کے استعمال کے ساتھ کام کریں گے۔ ایس او پیز کا اطلاق سکھر ، حیدر آباد اور لاڑکانہ کورٹس پر بھی ہوگا۔ تمام مجاز عدالتوں کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کمرہ عدالت اور احاطے میں ہجوم نہ لگنے دیا جائے۔ متعلقہ کیسز میں صرف ایڈووکیٹس ہی سماعت کے دوران پیش ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube