Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

SAMAA | - Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئیں

سیالکوٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا۔

اتوار کو سیالکوٹ میں بازار کے دورہ میں فردوس عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان بحث ہوگئی۔دکانوں پر گلے سڑے پھل ديکھ کر معاون خصوصی غصے ميں آگئيں اور انھوں نےاسسٹنٹ کمشنرکوبلا کر ڈانٹ دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سونيا صدف نے جواب ديا کہ ميڈم آرام سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔ اس پر فردوس عاشق اعوان مزيد آگ بگولہ ہوگئيں اورجواب دیا کہ کيا آپ آسمان سے اتری ہيں؟۔

حالات کی سنگینی دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئيں مگر فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا نہيں ہوا۔ بازار کے باہر بھی میڈیا سے بات کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی شکايت کروں گی۔ ڈپٹی کشمنرکو بھی ديکھنا چاہيے کہ بازاروں میں سب اچھا کی رپورٹ دينے والا سچ بول رہا ہے يا جھوٹ کہہ رہا ہے۔

چيف سيکريٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے انتظامی افسر سے معاون خصوصی کےغیرمہذب برتاؤ کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسی کو زیب نہیں دیتا کہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے اور اس واقعے پر تحفظات وزيراعلیٰ پنجاب تک پہنچادیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری افسر یاعملے سےغیر اخلاقی زبان کا استعمال قابلِ مذمت ہے اور افسران گرمی اورکرونا وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube