Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

یوم علی،اعتکاف،شب قدر،جمعۃ الوداع کیلئےخصوصی ہدایات جاری

SAMAA | - Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2021 | Last Updated: 5 months ago

این سی او سی کا کہنا ہے کہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے یوم علی، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ این سی او سی نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یوم علی

یوم علی پر کرونا علامات والے افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ یوم علی کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں۔ علما اور ذاکرین کو کرونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

مساجد

کرونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں۔ معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں۔ مشترکا سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعۃ الوادع

جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے۔ داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ جمعۃ الوداع کیلئے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں۔ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

سب قدر

شب قدر پر بچے اور50 سال سے زیادہ عمر کے افراد مسجد نہ آئیں۔ شب قدر پر محافل آؤٹ ڈور ہی منعقد کی جائیں۔ قالین، دری وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ شب قدر پر سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے فزیکل بیریئر استعمال کیے جائیں۔ اجتماعات کے دوران ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے مکمل گریز کیا جائے۔

عید الفطر

عید الفطر پر عید ملنے کی روایت سے گریز کیا جائے۔ عید پر انتہائی ضروری ہو تو ہی سفر کریں اور فیملی اجتماعات سے بھی اجتناب کریں۔ عید پر خاندان والوں کے ساتھ آؤٹ ڈور بیٹھیں۔ ایک میٹر کا فاصلہ یقینی بنائیں۔ نماز عید کے دوران تمام کھڑکیاں، دروازے کھلے رکھیں۔ جائے نماز گھر سے ساتھ لائیں۔ عید اجتماع میں واٹر کولر کا استعمال نہ کریں۔ فرش کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube