Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

خیبرپختونخوا میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 5 months ago

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر پر ایک ہفتے کیلئے صوبہ بھر میں لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق 8 سے 16 مئی تک بازار، پارکس، سیاحتی مقامات، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاﺅن ہوگا، لاک ڈاﺅن کے دوران تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے، پارکس، سیاحتی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن کے دوران گراسری شاپس، میڈیکل اسٹور، سبزیوں کی دکانیں، چکن شاپس، پیٹرول پمپس، بیکری، ٹیلی کمیونکشن وغیرہ کو استثنیٰ ہوگا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مراکز بند رہیں گے جبکہ بین الاضلاع اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔

بی آر ٹی سروس ہفتہ، اتوار کو بند رہے گی

کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بناء پر بی آر ٹی سروس ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی۔

  ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ کے پیش نظر سروس ہفتے میں 2 دن معطل رہے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور کرونا ایس او پیز پر عمدرآمد کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube