Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

ایبٹ آباد:آکسیجن پریشر میں کمی،مریضوں کو مشکلات

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی يو ميں آکسيجن پريشر ميں کمی ہونے سے کرونا وارڈ ميں داخل مريضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ايوب ميڈيکل کمپليکس کے آئی سی يو ميں آکسيجن کی کمی کی وحہ سے کورونا سے متاثرہ مريضوں کی حالت خراب ہونے لگی ہے اور اس کے باعث مریض انتقال بھی کر رہے ہیں۔

ایک شہری راجہ حسرت کا کہنا ہے کہ آکسيجن معطل ہونے سے ان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے جبکہ اس دوران دو افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کے جب یہ معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا تو جواب ملا کہ کسی نے باہر سے وال بند کيا ہے تاہم اسپتال انتظاميہ نے شہریوں اس دعوے کو مسترد کر ديا۔ ميڈيکل ڈائريکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزيب کہتے ہيں کہ آکسيجن کے پريشر ميں کمی ضرور ہوئی ليکن آکسيجن کی کوئی قلت نہیں ہے۔

ڈاکٹر احسن اورنگزیب 4 ہزار لیٹر آکسیجن اس وقت بھی ہمارے پاس موجود تھی اور ٹینکر دوبارہ ریفل بھی کر رہا تھا آکسيجن کی کمی نہيں تھی پريشر ميں ايشو آيا ہے جسے ديکھ رہے ہيں۔

ان کا کہنا ہے کہ24 گھنٹوں میں چار اموات ہوئی ہیں 3 اموات واقعہ سے پہلے کی ہیں جبکہ ایک موت جو واقع ہوئی وہ واقعہ کے دوران ہوئی لیکن وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت نہیں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube