اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی، حلیم عادل

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 6 days ago

Haleem Adil Talk khi 30-04

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بڑا عجیب وغریب ضمنی الیکشن ہوا۔ 2018 میں پیپلزپارٹی نے 7ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور اس بار کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں اس دوران پی پی پی نے ایسی کون سی دودھ کی نہریں بہا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنا چاہیے تھا کہ شکریہ الیکشن کمیشن۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر بہت جلد پریس کانفرنس کریں گے اور 2023کے الیکشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں لے کر آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube