Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

ٹی ایل پی پرپابندی ہٹانےکےخلاف اپيل، پنجاب حکومت سےرائےنہیں لی گئی

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کےخلاف اپيل پرپنجاب حکومت سےرائےنہیں لی گئی ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے  بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب  کالعدم  تنظيم پرپابندی ہٹانے کے خلاف ہے جبکہ چند روز قبل پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت اور نيکٹا کی سفارش پر ہی کيا گيا تھا۔

پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے سماء کو بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم سے حکومتی کمیٹی کےمعاہدے میں پابندی ہٹانے کا طے نہیں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ جمعہ کو اسلام آباد میں وزير داخلہ شيخ رشيد احمد کی زير صدارت اجلاس میں کالعدم تحريک ليبک کی درخواست پر3 رکنی کميٹی قائم کرنے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کی درخواست پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ تحريک لبيک نے پابندی ختم کرنے کيلئے وزارت داخلہ سے رجوع کيا تھا۔

جمعہ کو کراچی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 25 سے زائد کارکنوں کو  انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube