Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

کراچی: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان رہا

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Court

فوٹو: آن لائن

کراچی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

جمعہ 30 اپریل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہنگامہ آرائی  اور  دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ٹی ایل پی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے 25 سے زائد کارکنان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا کر رہائی کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی لاہور میں گرفتاری کے بعد ملزمان نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

ملزمان نے ایئرپورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

اس کے علاوہ جمعہ کو اسلام آباد میں وزير داخلہ شيخ رشيد احمد کی زير صدارت اجلاس میں کالعدم تحريک ليبک کی درخواست پر3 رکنی کميٹی قائم کرنے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کی درخواست پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ تحريک لبيک نے پابندی ختم کرنے کيلئے وزارت داخلہ سے رجوع کيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube