مجھے غدار کہنے والے پاکستانی نہیں، جاوید لطیف

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ن لیگی رہنماء جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ہوں مگر وہ پاکستانی نہیں جو مجھے غدار کہتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کی گرفتاری کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پيشی کیلئے لائے گئے ن لیگی رہنماء جاويد لطيف کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں مگر مجھے غدار کہنے والے پاکستانی نہیں ہیں، میری پاکستانیت کو نہ چھینا جائے۔

مزید جانیے: پاکستان مسلم لیگ ن کےایم این اے جاوید لطیف گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جاوید لطیف کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ جمع کراٸی جس ميں کہا گيا کہ جاوید لطیف کیخلاف ریاست مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کارکنوں سے خطاب اور ٹی وی پروگرام میں پاکستان مخالف بیان دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے رہنماؤں کو بے نظیر کی طرح کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube