ڈاکو باڈی بلڈرز کی جیبوں کا صفایہ کرگئے

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو فٹنس کلب میں گھس کر وہاں موجود تمام باڈی بلڈرز کی جیبوں کا صفایا کرگئے۔

بلدیہ ٹاؤن نمبر 8 میں واقع جم میں 4 ڈاکو داخل ہوئے اور ہیوی ویٹس کے ساتھ ورزش میں مصروف باڈی بلڈرز کو پستول دکھا کر یرغمال بنالیا اور ان کے جیبوں کا صفایہ کرکے چلتے بنے۔

اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک دبلا پتلا ڈکیت جم کے اندر داخل ہوتا ہے اور منوں و وزنی لوہا اٹھانے والوں کو محظ چند پاؤ وزنی پستول دکھا کر گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔ پھر مزید 2 ڈکیت آتے ہیں اور کیش کاؤنٹر سمیت باڈی بلڈرز کی جیبیں بھی خالی کرا دیتے ہیں جبکہ آخر میں ایک اور لاغر سا ڈکیت بھی انٹری دیتا ہے جس کا غالباً ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا ہوگا۔

ملزمان ڈکیتی کے دوران کسرت کرنے والے نوجوانوں کو بچوں کی طرح مارتے بھی دکھائی دیے۔ تاہم آخر میں یہ دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد ایک باڈی بلڈر سینہ تان کر اور ڈولے دکھاتے ہوئے ایسے نکلا جیسے ساروں کو چت کردے گا لیکن اس وقت تک ڈاکو وہاں سے جاچکے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube