Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

پاکستان آنےوالی پروازیں 5سے20مئی تک کم کرنےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پاکستان آنے والی مسافر پروازیں 5 سے20مئی تک کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

                وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں پاکستان آنے والی مسافر پروازیں 5 سے20مئی تک کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ 18مئی کو اجلاس میں دوبارہ پابندیوں کی نظرثانی کی جائے گی۔

کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے تین کیٹیگری میں پروازیں بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں این سی او سی نے ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز دی تھی، این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20فیصدانٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ کرنےکی اجازت دی جائےگی جبکہ اس حوالے سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات ملنے پر باضابطہ نوٹم جاری کرے گی۔

کرونا کی تیسری لہر: جامعہ بلوچستان 18مئی تک بند

دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔

جس میں پی آئی اے،نجی ائیرلائن سمیت غیرملکی ایئرلائن کےکنٹری ہیڈ شرکت کریں گے اور سی اے اے کا شعبہ ائیرٹرانسپورٹ سیکرٹری ایوی ایشن کو بریفنگ دے گا۔

وائرس کاخطرہ:مختلف ملکوں نےسفری پابندیاں سخت کردیں

اجلاس میں 40سے 49 سال کے شہریوں کی کرونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 6ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے سمیت آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کیلئے لاہور میں لوہا مارکیٹ مصری شاہ کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملک میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 9.61 فیصد ہے

این سی او سی اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیا گیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube