Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

پی آئی اے کا طیارہ ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: آن لائن

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے کرونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 6852 بیجنگ سے تین لاکھ سے زائد کرونا ویکسین لے کر اسلام آباد کے نور خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تین بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں۔

قومی ایئر لائن کا دوسرا طیارہ دوپہر 12 بجے اور تیسرا آج رات 12بجے ویکسین لے کر پاکستان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا تھا کہ تین بوئنگ 777 طیارے ویکیسن لینے کیلئے چین روانہ کیے گئے تھے جن کی آج سے مرحلہ وار واپسی شروع ہوگی۔

قبل ازیں پاکستان میں جنوری میں ویکیسن کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں، فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں۔

 مارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خواراکیں پاکستان آئیں، جب کہ اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مئی میں ویکیسن کی 67 لاکھ خواراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے، جب کہ جون میں ویکیسن کی 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی۔ 78 فیصد ویکیسن پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، جب کہ اب تک ویکیسن کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube